حیدرآباد

جائیدادتنازعہ، میر چوک میں ہوائی فائرنگ کا واقعہ (ویڈیو وائرل)

پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے اسلحہ کو ضبط کرلیا۔ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ حالات اب مکمل طور پر قابو میں ہیں۔

حیدرآباد: پرانے شہر کے میر چوک علاقہ میں ہفتہ کو رات دیر گئے اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جبکہ ایک جائیداد (عمارت) کے تنازعہ کے بعد ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کردی تاہم پولیس نے سرعت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

 پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے اسلحہ کو ضبط کرلیا۔ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ حالات اب مکمل طور پر قابو میں ہیں۔ پولیس کے مطابق اصل جھگڑا250 مربع گز پر مشتمل ایک جائیداد سے متعلق ہے۔

 ایک شخص عرفات نے اس جائیداد کا ایک حصہ خریدا تھا اور خریدئے گئے اس حصہ کو اپنے قبضہ میں لینے کی وہ کوشش کررہا تھا۔ خریدی گئی جائیداد کے حصہ کو تحویل میں لینے کیلئے عرفان اور اس کے دوست عمارت میں داخل ہوگئے جس میں مسعود خان ایڈوکیٹ بھی مقیم ہیں۔

انہوں نے عرفان اور اس کے ساتھیوں کے مکان میں داخل ہونے پر شدید اعتراض کیا اور دلیل دی کہ اس سلسلہ میں عدالت میں کیس دائر کیا گیا ہے۔ دونوں افراد کے خاندانی ارکان اور دوستوں میں جھگڑا ہوگیا۔

 اس دوران ایڈوکیٹ نے اپنی لائسنس والی بندوق سے ہوائی فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقہ کے عوام میں سراسمیگی پھیل گئی۔ میرچوک پولیس جائے وقوع پہنچی اور ایڈوکیٹ کو حراست میں لے لیا اور انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

 جھگڑے کے اس واقعہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل لے جایا گیا۔ اس واقعہ میں دوکاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ میرچوک پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔