تلنگانہ

اقلیتی نوجوانوں کو آئی ٹی اور ہنرمندی کی مفت تربیت فراہم کرنے کے لیے تجاویز طلب، 15 جون آخری تاریخ

ضلعی اقلیتی بہبود آفیسر نے محبوب نگر ضلع کے تمام اہل تربیتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تفصیلی تجاویز اور مطلوبہ دستاویزات 15 جون 2026 شام 5 بجے تک دفتر ضلعی اقلیتی بہبود آفیسر، کمرہ نمبر 205، انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ آفسس کمپلیکس (کلکٹریٹ)، محبوب نگر میں جمع کرائیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن (TGMFC) نے ریاست کے اقلیتی بے روزگار نوجوانوں کو آئی ٹی اور دیگر پیشہ ورانہ شعبوں میں مفت ہنرمندی کی تربیت فراہم کرنے کے مقصد سے سرکاری اور نجی تربیتی اداروں سے تجاویز طلب کی ہیں۔ اس سلسلے میں محبوب نگر کے ضلعی اقلیتی بہبود آفیسر محمد عبدالقیوم نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے تربیتی اداروں سے مقررہ وقت کے اندر درخواستیں جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور

محمد عبدالقیوم نے بتایا کہ تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے وائس چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر کی ہدایت کے مطابق "ٹریننگ، ایمپلائمنٹ اینڈ پلیسمنٹ پروگرام” اسکیم کے تحت اقلیتی نوجوانوں کو مفت قلیل مدتی ہنرمندی (Short Term Skill Development) کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ یہ تربیت نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (NSDC) سے منظور شدہ اور الحاق یافتہ سرکاری و نجی اداروں کے ذریعے دی جاتی ہے، تاکہ نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع حاصل ہوں یا وہ خود روزگار کے منصوبے قائم کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن ایسے معروف اور تجربہ کار تربیتی اداروں سے تجاویز طلب کر رہی ہے جو این ایس ڈی سی سے الحاق یافتہ ہوں اور موجودہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق معیاری پیشہ ورانہ کورسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ اس اقدام کا مقصد اقلیتی نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرکے انہیں روزگار کے میدان میں بااختیار بنانا ہے۔

ضلعی اقلیتی بہبود آفیسر نے محبوب نگر ضلع کے تمام اہل تربیتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تفصیلی تجاویز اور مطلوبہ دستاویزات 15 جون 2026 شام 5 بجے تک دفتر ضلعی اقلیتی بہبود آفیسر، کمرہ نمبر 205، انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ آفسس کمپلیکس (کلکٹریٹ)، محبوب نگر میں جمع کرائیں۔

درخواست کے ساتھ ادارے کی رجسٹریشن یا انکارپوریشن سرٹیفکیٹ، این ایس ڈی سی الحاقی سرٹیفکیٹ، گزشتہ تین مالی سالوں کی انکم ٹیکس ریٹرن اور آڈٹ رپورٹس، گزشتہ تین سال کی تربیتی کارکردگی، سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ ورک آرڈرز اور سرٹیفکیٹس، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن رپورٹ، کامیاب تربیتی پروگراموں کی تفصیلات و تصاویر، روزگار فراہم کرنے کے ثبوت، بینک اسٹیٹمنٹس، تربیتی مراکز کی معلومات اور فیکلٹی کی تعلیمی قابلیت سے متعلق تفصیلات منسلک کرنا لازمی ہوگا۔

محمد عبدالقیوم نے کہا کہ اہل ادارے آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر جلد از جلد اپنی تجاویز جمع کرائیں اور اس اہم موقع سے فائدہ اٹھائیں تاکہ اقلیتی نوجوانوں کو بہتر تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔