مشرق وسطیٰ

جنگ دوبارہ شروع اور اسرائیل پر حملے کے لیے تیار ہیں:ایران

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج جنگ دوبارہ شروع کرنے اور کسی بھی وقت اسرائیل پر حملے کیلیے تیار ہیں۔ اسرائیل نے بیروت پر حملہ کیا تو مسلح افواج فیصلہ کن جواب دے گی۔

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج دوبارہ جنگ شروع اور کسی بھی وقت اسرائیل پر حملے کیلیے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایران سے 40 بحری ملازمین کی رہائی کیلئے ہندوستان کا مطالبہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج جنگ دوبارہ شروع کرنے اور کسی بھی وقت اسرائیل پر حملے کیلیے تیار ہیں۔ اسرائیل نے بیروت پر حملہ کیا تو مسلح افواج فیصلہ کن جواب دے گی۔

عباس عراقچی نے امن مذاکرات سے متعلق کہا کہ امریکیوں کے ساتھ رابطہ منقطع نہیں ہوا، لیکن مذاکرات میں کوئی پیش رفت بھی نہیں ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی واپسی ایرانی حقوق کے تحفظ اور خطے میں جنگ کے خاتمے سے مشروط ہوگی۔ یا تو ایران اور لبنان میں جنگ بند ہو جائے گی یا کسی بھی ملک میں نہیں رکے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بیروت کے خلاف جارحیت کا مقابلہ کرنا ہمارا فرض ہے۔ میں نے اپنی رابطہ فہرست میں موجود تمام لوگوں پر واضح کر دیا ہے کہ بیروت کے خلاف جارحیت کا نتیجہ جنگ کی طرف واپسی ہو گا۔