حیدرآباد
حیدرآباد میں احتجاجی جلسہ عام بضمن اظہار یگانگت فلسطین، شرکت کی اپیل
شہر کے معزز علمائے کرام، دانشوران و ملی قائدین احتجاجی جلسہ عام سے خطاب فرمائیں گے۔

حیدرآباد: ڈاکٹر محمد مبشر احمد ناظم شہر،جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد کے بموجب جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد کے زیر اہتام ایک کل جماعتی احتجاجی جلسہ عام بضمن "اظہار یگانگت فلسطین” بروز ہفتہ بتاریخ 28/اکتوبر 2023 بوقت بعد نماز مغرب عید گاہ حضرت اجالے شاہؒ گراؤنڈ ‘سعیدآباد پر منعقد ہوگا۔
شہر کے معزز علمائے کرام، دانشوران و ملی قائدین احتجاجی جلسہ عام سے خطاب فرمائیں گے۔ ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر، امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ جلسہ عام کی صدارت کریں گے۔
عوام الناس (مرد وخواتین) خصوصاً نوجوانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔