سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

ویڈیو: فٹبال کھیل میں ناقص مظاہرہ پر پی ٹی ٹیچر ناراض، طلبہ کو لاتیں اور تھپڑ رسید کرنے پر ملازمت سے معطل

ٹاملناڈو میں ایک اسکول کے پی ٹی ٹیچر کو معطل کردیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر ایک فٹبال ٹیم کے طلبہ کو لاتیں رسید کی تھیں اور تھپڑ مارے تھے۔

چینائی: ٹاملناڈو میں ایک اسکول کے پی ٹی ٹیچر کو معطل کردیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر ایک فٹبال ٹیم کے طلبہ کو لاتیں رسید کی تھیں اور تھپڑ مارے تھے۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)

وہ فٹبال ٹورنمنٹ میں اُن کے ناقص مظاہرہ پر ناراض تھا۔ اس ٹیچر کی شناخت اَنا ملائی کی حیثیت سے کی گئی ہے اور حملہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اُسے معطل کیا گیا۔ یہ واقعہ ضلع سیلم میں میٹور کے قریب ایک سرکاری امدادی اسکول میں پیش آیا۔

ویڈیو میں ٹیچر کو طلبہ پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو زمین پر بیٹھے ہوئے تھے اور جرسی اور فٹبال بوٹس پہنے ہوئے تھے۔ ٹیچر کو ان کے بال کھینچتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اَنا ملائی نے ایک طالب علم سے پوچھا تم مرد ہو یا عورت؟ تم نے مخالف کھلاڑی کو اسکور کرنے کیسے دیا۔

یہ طالب علم شاید گول کیپر تھا۔ اُس نے ایک اور طالب علم سے پوچھا تم نے بال کو اپنے قریب سے گزرنے کیسے دیا؟

کیا تم دباؤ کے تحت نہیں کھیل سکتے۔ اُس نے ایک اور طالب علم کو تھپڑ مارتے ہوئے پوچھا کہ تم لوگوں نے آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کیوں نہیں رکھا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ہم اِس معاملہ کی مکمل تحقیقات کریں گے۔ ٹیچر کو معطل کیا جاچکا ہے۔

a3w
a3w