شمالی بھارت
وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان کی جالندھر کے ووٹروں سے اپیل
چنڈی گڑھ: جالندھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہوتے ہی وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے جالندھر کے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ ایک ایسے "ایماندار" امیدوار کو ووٹ دیں جو لوگوں کا خیال رکھتا ہو۔
چنڈی گڑھ: جالندھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہوتے ہی وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے جالندھر کے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ ایک ایسے "ایماندار” امیدوار کو ووٹ دیں جو لوگوں کا خیال رکھتا ہو۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں سے حاصل کردہ ووٹر کارڈز کا استعمال ووٹرز اپنی خواہش کے مطابق کریں اور ایسے لوگوں کو آگے لائیں جو صحت، تعلیم اور بجلی جیسے مسائل پر بات کرتے ہوں۔
دوسری جانب پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وارنگ نے کرناٹک میں لوگوں کا ووٹنگ کے لئے جانے سے پہلے رسوئی گیس سلنڈر کی آرتی اتارنے والا ویڈیو پوسٹ کرنے کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جالندھر کے باشندوں ووٹ ڈالنے سے پہلے ایل پی جی سلنڈرمہنگا کرنے والے مودی جی (زیراعظم نریندرمودی) کوبھی یاد کرلیں۔
a3w