تلنگانہ

چیف منسٹر پنجاب بھگونت سنگھ مان کا دورہ سدی پیٹ

عہدیداروں نے چیف منسٹر پنجاب کو بتایا کہ کونڈپوچماں ساگر کا لیشورم پراجکٹ سے 618 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ حکومت نے علاقہ کے آبی مسائل کا دائمی طور پر سدباب کیلئے15ٹی ایم سی ذخیرہ کے حامل کونڈا پوچماں ساگر کی تعمیر کرائی ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر پنجاب سردار بھگونت سنگھ مان نے ضلع سدی پیٹ کے دورے کے دوران کونڈا پوچماں ساگر پراجکٹ کا مشاہدہ کیا۔ محکمہ آبی وسائل تلنگانہ کے عہدیداروں سے پراجکٹ کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
مفت برقی سربراہی کے باوجود بجلی کا سرقہ، انتظامیہ پریشان
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
دسہرہ سے قبل تلنگانہ کا بینہ میں توسیع کی منظوری متوقع

عہدیداروں نے چیف منسٹر پنجاب کو بتایا کہ کونڈپوچماں ساگر کا لیشورم پراجکٹ سے 618 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ حکومت نے علاقہ کے آبی مسائل کا دائمی طور پر سدباب کیلئے15ٹی ایم سی ذخیرہ کے حامل کونڈا پوچماں ساگر کی تعمیر کرائی ہے۔

 اس پراجکٹ کے ذریعہ 2,85,280 ایکر اراضیات کو سیراب کیا جارہا ہے۔ بعدازاں چیف منسٹر پنچاب بھگونت سنگھ مان نے کونڈا پوچماں ساگر پمپ ہاوز اور کچھ فاصلہ پر واقعہ ملنا ساگر ریزروائر کا بھی معائنہ کیا۔

ریاست تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر و ترقی کے متعلق واقفیت کے سلسلہ میں بھگونت سنگھ مان نے کالیشورم پراجکٹ کے حصہ کے طور پر تعمیر ملناساگر پراجکٹ، کونڈا پوچماں ساگر پراجکٹ، گجویل پانڈولا چیرو، نرسنا پیٹ چیک ڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد حیدرآباد روانہ ہوئے۔ بھگونت سنگھ مان نے تلنگانہ کی آبپاشی پالیسی کو بہترین اور کسانوں کیلئے نعمت قرار دیا۔