حیدرآباد

پی وی نرسمہا راؤ کی بی آر ایس کی حمایت تعجب خیز: جیون ریڈی

جیون ریڈی نے کہا کہ خود کو تحریکی جماعت قرار دینے والی بی آر ایس، آندھرا پردیش کی جانب سے دریا کرشنا سے غیر قانونی طور پر پانی کی منتقلی پر خاموشی اختیار کرنا معنی خیم ہے۔

حیدرآباد: کانگریس رکن کونسل ٹی جیون ریڈی نے بی آر ایس قائد ٹی ہریش راؤ کی جانب سے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کو پکا کانگریسی قرار دینے پر تعجب کا اظہار کیا۔ آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نرسمہا راؤنے بطور چیف منسٹر اور وزیر اعظم خدمات انجام دی۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
عازمین حج کمیٹی ٹیکہ اندازی کیمپ کا کل سے آغاز
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

 انہوں نے اپنے ہر عہدہ کے ساتھ انصاف کیا۔ جیون ریڈی نے کہا کہ نرسمہا راؤ کی آخری رسومات حیدرآباد میں انجام دینے کے لئے ان کے افراد خاندان نے ہی خواہش ظاہر کی تھی اور تمام سرکاری اعزازات کے ساتھ ان کی آخری رسومات انجام دی گئی تھیں۔ اب اس مسئلہ پر بی آر ایس قائدین کی تنقید افسوسناک ہے۔

 جیون ریڈی نے کہا کہ خود کو تحریکی جماعت قرار دینے والی بی آر ایس، آندھرا پردیش کی جانب سے دریا کرشنا سے غیر قانونی طور پر پانی کی منتقلی پر خاموشی اختیار کرنا معنی خیم ہے۔

بی آر ایس کی وجہ سے تلنگانہ کو بھدراچلم کے 7منڈلوں سے محروم ہونا پڑا اور آج بی آر ایس قائدین مفادات حاصلہ کیلئے دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے سیلرو پروجیکٹ کی محرومی کیلئے کے سی آر کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ریاست کو این ٹی پی سی کے ذریعہ چار ہزار میگاواٹ برقی حاصل کرنے کا موقع ہے۔ مگرصرف2600 میگاواٹ برقی تیار کرنے کی صلاحیت کا حامل پلانٹ تعمیر کیا گیا۔ بی آر ایس حکومت آندھرا پردیش تنظیم جدید ایکٹ کے تحت تلنگانہ کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کروانے میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہے۔