تلنگانہ

تلنگانہ میں 9.50 لاکھ ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا:شرمیلا

حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے کہا ہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران ریاست کے کئی اضلاع میں ہوئی بے موسم بار ش کے نتیجہ میں ریاست میں 9.50 لاکھ ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے کہا ہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران ریاست کے کئی اضلاع میں ہوئی بے موسم بار ش کے نتیجہ میں ریاست میں 9.50 لاکھ ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں
خواجہ رفعت الله ایس جی ٹی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
جامع مسجد کیسرا میں جمعیۃ علماء کی ممبرشپ مہم کا جائزہ اجلاس منعقد
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا

انہوں نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا جنگاوں ضلع کے ناگی ریڈی پلی گاوں میں معائنہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پرکہا کہ کسانوں کو معاوضہ کے طورپر گزشتہ 9 سال سے ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے 23 اضلاع میں فصلوں کو نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گاؤں میں 1800 ایکڑ چاول ضائع ہو گیا ہے۔

انہوں نے چندرشیکھرراو حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا کسان حکومت کا یہی مطلب ہے؟انہوں نے پوچھا کہ کسانوں کو کیا یہی بھروسہ دیاگیا ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ چندرشیکھرراو کسان کے ساتھ کیسے انصاف کر رہے ہیں؟انہوں نے کہاکہ ان کے والد راج شیکھرریڈی کے دورحکومت میں زراعت ایک تہوار کی طرح تھا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ 9 سالوں میں 14 ہزار کروڑ روپے کی فصل ضائع ہوئی ہے۔

حکومت، کم از کم اس سال معاوضہ اداکرے۔

ذریعہ
یواین آئی