دہلی

اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا میں وقفہ سوالات متاثر

لوک سبھا میں مانسون اجلاس کے تیسرے ہفتے کے آغاز میں اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ آج بھی جاری رہا، جس کی وجہ سے وقفہ سوالات کا کام نہیں ہوسکا اور اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں مانسون اجلاس کے تیسرے ہفتے کے آغاز میں اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ آج بھی جاری رہا، جس کی وجہ سے وقفہ سوالات کا کام نہیں ہوسکا اور اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
ملک میں 11 سیاسی جماعتیں، غیرجانبدار
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل

جیسے ہی مسٹر برلا نے صبح 11.00 بجے وقفہ سوال شروع کیا، اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کر دیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ایوان میں آنے اور منی پور تشدد پر جواب دینے کا مطالبہ کیا اور نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آگئے۔

ہنگامہ کے درمیان مسٹر برلا نے ایوان کی کارروائی چلانے کی کوشش کی۔ اس دوران حکمراں جماعت کے ارکان کے ضمنی سوالات کے جوابات بھی متعلقہ وزراء نے دیے تاہم ہنگامہ آرائی جاری رہی جس کے باعث سوالات کے جوابات سنائی ہی نہیں دے رہے تھے۔

اسپیکر نے وقفہ سوالات کو روک دیا اور ہنگامہ کرنے والے ارکان کو پرسکون رہنے اور وقفہ سوالات جاری رکھنے کی تلقین کی تاہم جب ارکان کی نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی جاری رہی تو انہوں نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔