بھارتسوشیل میڈیا
Video: راہول اور پرینکا نے گلمرگ میں اسنو اسکوٹر چلائی!
جموں وکشمیر کے گلمرگ اسکائی ریسارٹ میں کانگریس قائد راہول گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی کے اسنو اسکوٹر کی سواری سے لطف اندوز ہونے کا ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کررہا ہے۔

سری نگر: جموں وکشمیر کے گلمرگ اسکائی ریسارٹ میں کانگریس قائد راہول گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی کے اسنو اسکوٹر کی سواری سے لطف اندوز ہونے کا ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کررہا ہے۔
فوٹیج میں گاندھی بھائی بہن کو باری باری ڈرائیور کی سیٹ سنبھالتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پیچھے کئی دیگر اسنو اسکوٹرس ہیں جن پر سیکوریٹی ملازمین سوار ہیں۔
101 سکنڈ کے اس ویڈیو کو ٹویٹر‘ فیس بک اور انسٹاگرام پر کافی شیئر کیا گیا۔ بیشتر لوگوں نے گاندھی بھائی بہن کے فیور میں کمینٹ کئے جبکہ بعض نے ”غیرسنجیدہ لوگ“ کہتے ہوئے ان کا مذاق اڑایا۔
ایک ٹویٹر یوزر نے کمینٹ کیا کہ اس طرح کی ویڈیوز ڈالی جائیں تو کیا کوئی ووٹر‘ لیڈر کو سنجیدگی سے لے گا۔ راہول گاندھی گزشتہ ہفتہ نجی دورہ پر گلمرگ آئے تھے۔ ان کی بہن ویک اینڈ پر گلمرگ پہنچیں۔