راہل گاندھی بی سی طبقہ سے معافی مانگیں:بنڈی سنجے
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اوررکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے تلنگانہ میں کانگریس کے برسراقتدارآنے پر اوبی سی ذات کی مردم شماری کرنے سے متعلق کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے ریمارک کا مضحکہ اڑایا۔
حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اوررکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے تلنگانہ میں کانگریس کے برسراقتدارآنے پر اوبی سی ذات کی مردم شماری کرنے سے متعلق کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے ریمارک کا مضحکہ اڑایا۔
انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی کے بیانات سن کر ہنسی آتی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی نے 50 سال سے زیادہ ملک پر حکومت کی اس نے کبھی بھی او بی سی ذات کی مردم شماری کرنے کا نہیں سوچا۔
یہ کانگریس پارٹی کی خود غرضانہ سیاست کا ثبوت ہے۔انہوں نے بی جے پی کے تلنگانہ میں برسراقتدارآنے پر بی سی طبقہ کے فرد کو وزیراعلی بنانے سے متعلق زعفرانی جماعت کے وعدہ پر راہل گاندھی کی تنقید کو نشانہ بنایا اور کہاکہ راہل گاندھی کو بی سی طبقہ سے معافی مانگنی چاہئے جس کے بعد ہی ان کو بی سی طبقہ سے ووٹ مانگنے چاہئے۔
راہل گاندھی نے کہا تھا کہ بی جے پی بی سی کو وزیر اعلیٰ کیسے بنائے گی، جسے تلنگانہ میں 2 فیصد ووٹ بھی نہیں ملے۔راہل گاندھی کا یہ بیان گمراہ ہے۔