دہلی

راہول گاندھی کو نیا پاسپورٹ مل گیا‘ امریکہ روانگی

وہ پیر کی شام سان فرانسسکو (امریکہ) روانہ ہوں گے۔ وہ سان فرانسسکو کا سہ روزہ دورہ کریں گے۔ اس امریکی شہر میں وہ باوقار اسٹانفورڈ یونیورسٹی میں طلبا سے بات چیت کریں گے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی کواتوار کے دن نیا آرڈینری پاسپورٹ مل گیا۔ 2 دن قبل مقامی عدالت نے انہیں این او سی (کوئی اعتراض نہیں سرٹیفکیٹ) جاری کیا تھا۔ لوک سبھا کی رکنیت رد ہونے کے بعد انہوں نے اپنا ڈپلومیٹک پاسپورٹ واپس کردیا تھا اور عام پاسپورٹ کے لئے درخواست دی تھی۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

 وہ پیر کی شام سان فرانسسکو (امریکہ) روانہ ہوں گے۔ وہ سان فرانسسکو کا سہ روزہ دورہ کریں گے۔ اس امریکی شہر میں وہ باوقار اسٹانفورڈ یونیورسٹی میں طلبا سے بات چیت کریں گے۔ واشنگٹن ڈی سی میں ان کی پریس کانفرنس ہوگی اور امریکی قانون سازوں کے علاوہ تھنک ٹینکس کے ساتھ میٹنگس بھی ہوں گی۔