دہلی

راہول گاندھی‘ نئے لُک میں برطانیہ کے دورہ پر

راہول برطانیہ کے ایک ہفتہ طویل دورہ پر ہیں جس کے دوران وہ اپنی مادرِ علمی کیمبرج یونیورسٹی میں لکچر دیں گے۔ وہ یونیورسٹی کے شعبہ بزنس مینجمنٹ میں طلبا سے بات چیت بھی کریں گے۔ راہول گاندھی کی لمبی داڑھی کانگریسیوں میں موضوع ِ بحث بنی ہوئی تھی۔

نئی دہلی: حال میں مختتم بھارت جوڑو یاترا کے دوران سفید اور سیاہ داڑھی میں دکھائی دینے والے کانگریس قائد راہول گاندھی نے داڑھی منڈھوالی۔انہوں نے منگل کے دن نئے لُک میں لندن میں لینڈنگ کی۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

 وہ برطانیہ کے ایک ہفتہ طویل دورہ پر ہیں جس کے دوران وہ اپنی مادرِ علمی کیمبرج یونیورسٹی میں لکچر دیں گے۔ وہ یونیورسٹی کے شعبہ بزنس مینجمنٹ میں طلبا سے بات چیت بھی کریں گے۔ راہول گاندھی کی لمبی داڑھی کانگریسیوں میں موضوع ِ بحث بنی ہوئی تھی۔

 اندازہ لگایا جارہا تھا کہ آیا وہ ایسے ہی رہیں گے یا داڑھی منڈھوالیں گے۔ غور طلب ہے کہ ان کی اس داڑھی پر ان کے سیاسی مخالفین میں ایک نے ان کا تقابل سابق عراقی آمر سے کیا تھا۔