حیدرآباد

حیدرآباد میں بارش۔ کئی اضلاع کے لئے محکمہ موسمیات کا الرٹ

شہرحیدرآباد میں کل شب بارش ہوئی۔بارش کا سلسلہ تقریبا نصف گھنٹہ تک جاری رہا جس کے سبب بعض سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں کل شب بارش ہوئی۔بارش کا سلسلہ تقریبا نصف گھنٹہ تک جاری رہا جس کے سبب بعض سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی تقریبا ایک گھنٹہ تک متاثررہی۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے ریاست میں تین دن تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ خلیج بنگال میں بنے ہوا کے کم دباو کے نتیجہ میں آئندہ تین دن تک ریاست کے بیشتر مقامات پر اوسط یا شدید بارش کا امکان ہے۔

جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکا جگری، سنگاریڈی، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگولامباگدوال، یادادری بھونگیر، میدک کے لئے الرٹ جاری کیاگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ جمعہ تک طوفان میں تبدیل ہو جائے گا جو شدید طوفان میں بدل جائے گا اور ہفتے کی شام تک بنگال اور بنگلہ دیش کے اوپر سے گزر جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون بھی سرگرم انداز میں پیشقدمی کررہا ہے۔