پاکستانی فوج کا مجھے 10سال جیل میں ڈالنے کا منصوبہ
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کے دن دعویٰ کیا کہ ملک کی طاقتور فوج ‘ غداری کے الزامات کے تحت انہیں آئندہ 10 سال تک جیل میں رکھنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔

لاہور : پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کے دن دعویٰ کیا کہ ملک کی طاقتور فوج ‘ غداری کے الزامات کے تحت انہیں آئندہ 10 سال تک جیل میں رکھنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔
انہوں نے عہد کیا کہ وہ بدمعاشوں کے ٹولے کے خلاف اپنے آخری قطرہ َ خون تک لڑیں گے ۔ پیر کی صبح سلسلہ وار ٹویٹس میں پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کے سربراہ نے کہا کہ اب لندن پلان پوری طرح سامنے آچکا ہے ۔
میرے جیل میں رہنے کے دوران باہر برپا تشدد کو بہانہ بناکر وہ لوگ جج اور سزا کی تعمیل کرنے والے بن چکے ہیں ۔ منصوبہ اب یہ ہے کہ میری بیگم بشریٰ بی بی کو جیل میں ڈال کر مجھے بے عزت کیا جائے اور غداری قانون کے تحت مجھے آئندہ 10سال تک سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے ۔
عوام کا کوئی ردعمل نہ ہو اس کے لئے 2کام کئے گئے ۔ دانستہ طورپر پی ٹی آئی ورکرس اور شہریوں کو دہشت زدہ کیا گیا ۔ میڈیا کو پوری طرح کنٹرول کرلیا گیا ۔ فوج ‘ پاکستان کا انتہائی طاقتور ادارہ ہے ۔ ملک کی 75 سال کی تاریخ میں اس نے تقریباً نصف دور تک راست حکمرانی کی ۔
عمران خان نے کہا کہ دانستہ کوشش ہورہی ہے کہ عوام کو اتنا خوفزدہ کردیا جائے کہ وہ کل میری گرفتاری پر سڑکوں پر نہ نکلیں ۔ کل وہ لوگ پھر انٹرنیٹ سروس معطل کردیں گے اور سوشل میڈیا پر پابندی لگادیں گے جو جزوی کام کررہا ہے ۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ چادر اور چاردیواری کا تقدس کبھی بھی پامال نہیں کیا گیا لیکن یہ مجرم ;200;ج اس کا لحاظ نہیں رکھ رہے ہیں ۔
پاکستانی عوام کے نام میرا پیام یہ ہے کہ میں حقیقی آزادی کے لئے اپنے خون کے آخری قطرہ تک لڑوں گا کیونکہ میں ان ٹھگوں کی غلامی پر موت کو ترجیح دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم خوف کی مورتی کے سامنے جھک گئے تو صرف بے عزتی ہاتھ آئے گی ۔