تلنگانہ
تلنگانہ میں آئندہ پانچ دنوں تک بارش کا امکان
حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے کئی حصوں میں مزید 5 دن تک بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے کئی حصوں میں مزید 5 دن تک بارش کا امکان ہے۔
گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)نے شہریوں کو کھلے مین ہولس سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ کے کئی حصوں میں 40 کلومیٹر کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حیدرآباد میں مزید دو دن تک بارش ہوگی۔
6 مئی کو شام یا رات کے وقت بارش کے ساتھ موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔
حیدرآباد میں درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس درج کیاجارہا ہے۔
رات کا درجہ حرارت 23 اور 24 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔