حیدرآباد

پرگتی بھون کے قریب راجہ سنگھ گرفتار

بی جے پی رکن اسمبلی گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ کو پولیس نے آج اُس وقت گرفتار کرلیا جب وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون کے سامنے احتجاج کرنے گئے تھے۔

حیدرآباد: بی جے پی رکن اسمبلی گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ کو پولیس نے آج اُس وقت گرفتار کرلیا جب وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون کے سامنے احتجاج کرنے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کے صحافیوں کیلئے خوشخبری
تلنگانہ کی مالی حالت پر اسمبلی میں بحث متوقع
بی آر ایس کے مزید 28 امیدواروں میں بی فامس کی تقسیم
گلابی جماعت کے قائدین کو فائدہ پہنچانے دھرانی پورٹل متعارف: کشن ریڈی

واضح رہے کہ گذشتہ روز راجہ سنگھ کی بلٹ پروف کار خراب ہوگئی تھی۔ راجہ سنگھ نے حکومت سے نئی بلٹ پروف کار فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی بار نمائندگی کی تھی مگر ان کی نمائندگی کا حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

گذشتہ روز بھی ان کی بلٹ پروف کار پھر ایک بار خراب ہوگئی تھی۔ کار کا ٹائر پنکچر ہوگیا تھا۔ حکومت سے بار بار نمائندگی کے باوجود نئی کار فراہم کرنے کے بجائے پرانی گاڑی کی مرمت کرتے ہوئے انہیں پرانی گاڑی دوبارہ واپس بھجوا رہی تھی۔

آج راجہ سنگھ پر گتی بھون گئے تاکہ چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے نئی کار کیلئے نمائندگی کرسکے مگر پولیس نے انہیں روک لیا۔

راجہ سنگھ نے اپنے ساتھ لائی بلٹ پروف کار کو پرگتی بھون کے پاس چھوڑ دیا۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور بعد میں رہا کردیا گیا۔