حیدرآباد

کے ٹی آر کی جانب سے رضاکار فلم پر پابندی عائد کرنے کے بیان پر راجہ سنگھ برہم

راجہ سنگھ نے ٹویٹر(X) پر ویڈیوشیئر کرتے ہوئے کہاکہ رضاکارفلم کا ٹریلرجاری کئے جانے کے بعد سیاسی اورغیرسیاسی جماعتوں کے قائدین اس پرردعمل کااظہار کررہے ہیں۔

حیدرآباد: بی جے پی کے معطل کردہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ کی جانب سے رضاکارفلم کے بارے میں سنسر بورڈ سے رجوع ہوکر اس فلم پرپابندی عائد کرنے کی وکالت پر برہمی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
بجٹ میں تلنگانہ نظرانداز‘شہر میں زیر وفلکسیز آویزاں
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
انتخابی وعدوں پر عدم عمل آوری پر کانگریس کو بی جے پی کا انتباہ
لوک سبھا میں تلنگانہ ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا بل متعارف

 راجہ سنگھ نے ٹویٹر(X) پر ویڈیوشیئر کرتے ہوئے کہاکہ رضاکارفلم کا ٹریلرجاری کئے جانے کے بعد سیاسی اورغیرسیاسی جماعتوں کے قائدین اس پرردعمل کااظہار کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ کے تارک راما راؤ نے رضا کارفلم تیار کرنے پر بی جے پی کے قائدین پر جوکر ہونے کا بیان دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی قائدین کے ٹی آر کوٹویٹر بوائے کہتے ہیں۔

انہوں نے کے ٹی آر کوتجویز پیش کی کہ ہم اور آپ ملکر رضاکارفلم کا مشاہدہ کریں گے اگریہ فلم متنازعہ ہے تواس کے بارے میں وہ بیان دیں گے۔

انہوں نے ریاستی وزیر کے ٹی آر سے استفسار کیاکہ کیا تمہارے والد چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے سابق نظام میر عثمان علی خان کے دورحکومت میں کتنے ہندوؤں کوقتل کیاگیاتھا اس کے بارے میں واقف نہیں کروایا۔