ایشیاء

جاپان میں انفلوئنزا (فلو) کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ

ملک کی وزارت صحت، محنت اور بہبود نے یہ اطلاع دی۔

ٹوکیو: جاپان میں 1999 کے بعد سے فلو کے معاملوں کی ریکارڈ بڑی تعداد دیکھی گئی ہے۔ دسمبر کے آخری ہفتے میں جاپان بھر کے طبی اداروں میں انفلوئنزا کے مریضوں کی تعداد 1999 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں
نیتاجی کی استھیاں واپس لانے چندر کمار بوس کا وزیر اعظم سے مطالبہ
نرسنگ اسٹاف کو جاپان میں ملازمت کا موقع، اس تاریخ کو ہوگا سکریننگ ٹسٹ
پسندیدہ خاتون ویٹرس سے تھپڑ کھانے کی انوکھی سروس (ویڈیو)
جاپان میں معمر شخص نے ہائی اسکول کے طالب علم کو چاقو مارا
ہند۔جاپان باہمی تعاون کے 2 معاہدوں پر دستخط

ملک کی وزارت صحت، محنت اور بہبود نے یہ اطلاع دی۔

وزارت کے مطابق 29 دسمبر تک ختم ہونے والے ہفتے میں تقریباً پانچ ہزار اداروں میں فلو کے تقریباً 3 لاکھ 17 ہزار 812 معاملے رپورٹ ہوئے۔

یہ فی ادارہ 64.39 افراد کی اوسط ہے اور 30 ​​کی انتباہی سطح سے اوپر ہے۔

وزارت صحت کے مطابق، ملک کے تمام 47 صوبوں میں ایک ہفتہ پہلے کے مقابلے میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ان میں سے 43 اعلیٰ ترین الرٹ سطح پر ہیں۔

وزارت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ "چھٹیوں کی وجہ سے لوگوں نے اپنی سرگرمیوں کا دائرہ بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے کیسز میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے”۔