تلنگانہ

ریونت ریڈی نیتی آیوگ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی 27 / جولائی کو نئی دہلی میں منعقد شدنی نیتی آیوگ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جس کا مقصد مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کے حقوق کو متاثر کرنے اور اس کی وجہ سے تلنگانہ کو فنڈس کی اجرائی کو روکدینے کے خلاف احتجاج درج کرانا ہے۔

حیدر آباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی 27 / جولائی کو نئی دہلی میں منعقد شدنی نیتی آیوگ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جس کا مقصد مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کے حقوق کو متاثر کرنے اور اس کی وجہ سے تلنگانہ کو فنڈس کی اجرائی کو روکدینے کے خلاف احتجاج درج کرانا ہے۔

متعلقہ خبریں
نیتی آیوگ کی میٹنگ۔ 10 ریاستوں کے چیف منسٹرس کی عدم شرکت
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
پالمورو۔ رنگاریڈی اریگشن پروجیکٹ کاموں کا جائزہ اجلاس
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار

مرکزی بجٹ میں مبینہ طور پر تلنگانہ کے ساتھ روا رکھے گئے امتیازی سلوک کے خلاف 24 / جولائی کو ریاست اسمبلی میں طویل مباحث ہوئے جس میں حصہ لیتے ہوئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اعلان کیا تھا کہ وہ نئی دہلی کے نیتی آیوگ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف ریاست کی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کی گئی تھی۔ وزیر اعظم نیتی آیوگ کے صدرنشین ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی دہلی میں 27 / جولائی کو منعقد شدنی نیتی آیوگ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

بحیثیت چیف منسٹر تلنگانہ میں‘ تلنگانہ کے حقوق کو ٹھیس پہونچانے تلنگانہ کے لئے فنڈس جاری نہ کرنے اور تلنگانہ کو دی جانے والی اجازتیں نہ دینے کے خلاف بطور احتجاج نیتی آیوگ کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔ ریونت ریڈی نے یہ بات کہی۔ ریاستی حکومت‘ احتجاج کے حصہ کے طورپر نیتی آیوگ کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔

چیف منسٹر نے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے جاریہ سیشن میں اے پی تنظیم جدید ایکٹ میں تلنگانہ کے ساتھ کی گئی یقین دہانیوں اور ریاستی حکومت کی درخواستوں پر ایک بیان دیں گے اور مرکزی بجٹ کی تجاویز میں ترامیم کرتے ہوئے ریاست کو اس کا مناسب فنڈس جاری کریں گے۔

تیقنات اور درخواستوں میں اسٹیل فیاکٹری اور ریلوے کوچ فیاکٹری کا قیام، انفارمیشن و ٹکنالوجی انوسٹمنٹ ریجن (آئی ٹی آئی آر) کی بحالی، پالمورو۔ رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کی منظوری، بقیہ 2400 ایم ڈبلیو کے این ٹی پی سی پلانٹ کی تعمیر اور ٹرائبل یونیورسٹی کو کارکرد بنانا شامل ہے۔

ملک کے آئین کے مطابق ہندوستان وفاقی ملک ہے۔ اسمبلی میں منظورہ قرار داد میں یہ بھی کہا گیا کہ ملک کی تمام ریاستوں کی ہمہ جہت اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا مرکز کی ذمہ داری ہے۔ قرار داد میں الزام عائد کیا کہ مرکز ”جذبہ وفاق“ کے برخلاف کام کررہا ہے۔ قرار داد میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مرکز نے بجٹ میں مبینہ طور پر تلنگانہ کے ساتھ انصافی کی ہے۔