حیدرآباد
ڈنڈیگل میں سڑک حادثہ، 2 افراد ہلاک
حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ ڈنڈیگل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ڈی سی ایم کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ ڈی سی ایم گاڑی الٹ گئی۔
حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ افراد ڈیی سی ایم میں گوڈاولی سے حیدرآباد کے این ٹی آر گارڈن کی سمت آرہے تھے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔