جرائم و حادثات

محبوب آباد ضلع میں سڑک حادثہ،3 افراد ہلا ک

اس حادثہ میں بے قابو حالت میں تھورور بیرشیٹی گوڈیم گاؤں جا رہی مسافر کار سے ٹکرا گئی۔ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اس حادثہ میں بیری شٹی گوڑم گاؤں کے 40سالہ موریہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ اس کی بیوی منجولا اور بیٹی امبالی شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلا ک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے دلان پلی میں اُس وقت پیش آیا جب کھمم سے آنے والی ایک کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، دوسری کار سے متصادم ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ

اس حادثہ میں بے قابو حالت میں تھورور بیرشیٹی گوڈیم گاؤں جا رہی مسافر کار سے ٹکرا گئی۔ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اس حادثہ میں بیری شٹی گوڑم گاؤں کے 40سالہ موریہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ اس کی بیوی منجولا اور بیٹی امبالی شدید زخمی ہوگئے۔

ان کے ساتھ ویلی کٹے گاؤں کے 40سالہ بندھو ملیشم اور والیا ٹھنڈا کے بی نریش کی بھی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ایک اور مسافر اے اکشے شدید طور پر زخمی ہو گیاجسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ محبوب آباد ضلع کے ایس پی سدھیر رامنار نے حادثہ کے مقام پہنچ کر جائے حادثہ کا معائنہ کیااور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیا۔

a3w
a3w