حیدرآباد
راجندر نگر میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار ہلاک
مہلوک کی شناخت 32سالہ انجی کے طور پر کی گئی ہے، وہ بائیک سے گرنے کے نتیجہ میں زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے راجندرنگر علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔یہ حادنہ اتوار کی صبح اُس وقت پیش آیا جب بائیک اور آٹو کا تصادم ہوگیا۔
مہلوک کی شناخت 32سالہ انجی کے طور پر کی گئی ہے، وہ بائیک سے گرنے کے نتیجہ میں زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے آٹو ڈرائیور کو تحویل میں لے لیااورآٹو کو ضبط کرلیا۔