تلنگانہ
تلنگانہ میڑچل ضلع میں سڑک حادثہ :دو افراد ہلاک
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو مقامی سرکاری اسپتال منتقل کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ضلع کے چاکری میٹلا گاؤں میں جمعرات کو ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجہ میں کار ڈرائیور اور ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو مقامی سرکاری اسپتال منتقل کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔
حادثہ کے اسباب اور دیگر تفصیلات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔