حیدرآباد

کسانوں کے احتجاج پر کنگنا کے ریمارکس پر رابرٹ وڈرا کی تنقید (ویڈیو)

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا کے شوہر رابرٹ وڈرا نے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کے کسانوں کے احتجاج پر تبصروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کنگنا، پارلیمنٹ میں بیٹھنے کی مستحق نہیں ہیں۔

حیدرآباد: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا کے شوہر رابرٹ وڈرا نے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کے کسانوں کے احتجاج پر تبصروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کنگنا، پارلیمنٹ میں بیٹھنے کی مستحق نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایم پی کنگنا ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش ہوں گی
کانسٹیبل کی ستائش کرنے والے کیا عصمت ریزی یا قتل کو بھی جائز ٹھہرائیں گے: کنگنا
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
اداکارہ کنگنارناوت کو بمبئی ہائی کورٹ میں کوئی راحت نہیں
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا

جمعہ کے روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رابرٹ وڈرا نے کہا کہ وہ (رناوت) ایک خاتون ہیں، وہ ان کا احترام کرتے ہیں مگر میرا احساس ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آنے کی مستحق نہیں ہیں۔

کنگنا، تعلیم یافتہ نہیں ہیں۔ میرا احساس ہے کہ وہ عوام کے بارے میں نہیں سوچتیں وہ صرف اپنے لئے سوچتی ہیں۔ میری اپیل ہے کہ وہ خواتین کی سلامتی کیلئے پورے ملک کو آگے آنا چاہئے۔ خواتین کی سلامتی آج کا اہم مسئلہ ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو باہم متحد ہوکر اس مسئلہ کو حل کرنا چاہئے۔

ہماچل پردیش کے حلقہ لوک سبھا منڈی کی رکن پارلیمنٹ رناوت نے پیر کے روز ایکس پر ہندی اخبار ” دینک بھاسکر“ کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو کی ایک کلپ پوسٹ کی جس میں انہوں نے یہ خیال پیش کیا کہ 3منسوخ شدہ قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران ہندوستان میں بنگلہ دیش جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی تھی مگر ملک کی مضبوط قیادت سے ایسا نہیں ہوپایا۔

کنگنا نے الزام عائد کیا کہ کسانوں کے احتجاج کے دوران لاشیں لٹک رہی تھیں اور عصمت ریزی کے واقعات پیش آرہے تھے۔ کنگنا نے اس سازش میں چین اور امریکہ کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

a3w
a3w