یوکرین کے شہر کریوی ریہ میں روسی ڈرون حملہ، 16 افراد ہلاک
مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ شہر کے سب سے بڑے شاپنگ مال پر کیا گیا۔ یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے حملے کو انتہائی بے حسی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن کے وقت دو مرحلوں میں کیا گیا، جس میں دوسرے حملے میں امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
کریوی ریہ: یوکرین کے وسطی شہر کریوی ریہ میں ایک شاپنگ سینٹر پر روسی ڈرون کے دو مرحلوں میں کیے گئے حملے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 23 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ شہر کے سب سے بڑے شاپنگ مال پر کیا گیا۔ یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے حملے کو انتہائی بے حسی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن کے وقت دو مرحلوں میں کیا گیا، جس میں دوسرے حملے میں امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بی بی سی سے تصدیق شدہ ویڈیو میں ایک جلتے ہوئے شاپنگ سینٹر سے دوسرے ڈرون کے ٹکرانے کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ روسی فوج نے اس حملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
دنیپروپیٹروفسک کے علاقائی سربراہ اولیکساندر ہانژا نے بتایا کہ امدادی کارروائی کے دوران ملبے سے ایک اور لاش برآمد ہوئی۔ ان کے مطابق کریوی ریہ کے شاپنگ سینٹر میں اب بھی 9 افراد لاپتہ ہیں، جن میں دو بچے شامل ہیں۔