جرائم و حادثاتحیدرآبادسوشیل میڈیا

ملک پیٹ میں دلہن کی دردناک موت (ویڈیو)

شہر کے ملک پیٹ علاقے میں ہفتہ، 10 اکتوبر کو ایک سڑک حادثے میں 25 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ ڈی مارٹ سگنل کے قریب پیش آئے اس حادثے میں خاتون بس کے پچھلے پہیوں تلے کچل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کی شادی صرف ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔

حیدرآباد: شہر کے ملک پیٹ علاقہ میں ہفتہ، 10 اکتوبر کو ایک سڑک حادثہ میں 25 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ ڈی مارٹ سگنل کے قریب پیش آئے اس حادثہ میں خاتون بس کے پچھلے پہیوں تلے کچل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کی شادی صرف ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔

متوفی خاتون کی شناخت بی لونیا کے طور پر کی گئی ہے، جو ایل بی نگر کی رہنے والی تھی۔ حادثے کے وقت وہ اپنے شوہر بی سریناتھ کے ساتھ دو پہیہ گاڑی پر سوار تھی اور گاڑی اس کا شوہر چلا رہا تھا۔

اطلاعات کے مطابق، جب یہ جوڑا ، ڈی مارٹ سگنل کے قریب پہنچا تو ان کی دو پہیہ گاڑی بے قابو ہوگئی، جس کے نتیجے میں دونوں سڑک پر گر پڑے۔ اسی دوران لوانیا سڑک سے گزرنے والی ایک بس کے پچھلے پہیوں کی زد میں آگئی۔ شدید چوٹیں آنے کے باعث اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

یہ حادثہ وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چادرگھاٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بس اور اس کے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔