انٹرٹینمنٹقومی

مدینہ منورہ میں فیصل شیخ کا نکاح، اہلیہ کے ساتھ پہلی تصاویر شیئر

انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ جیسے خوبصورت شہر میں، اپنے پورے خاندان کی موجودگی میں نکاح کا خواب حقیقت بن گیا ہے۔ انہوں نے اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے الفاظ سے بڑھ کر ایک بڑی خوش نصیبی قرار دیا۔

ممبئی: مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر فیصل شیخ، جو مسٹر فیصو (Mr Faisu) کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے مقدس شہر مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا۔ انہوں نے اپنے نکاح کی پہلی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے ساتھ زندگی کے اس خاص لمحے کی جھلکیاں پیش کی ہیں۔

انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ جیسے خوبصورت شہر میں، اپنے پورے خاندان کی موجودگی میں نکاح کا خواب حقیقت بن گیا ہے۔ انہوں نے اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے الفاظ سے بڑھ کر ایک بڑی خوش نصیبی قرار دیا۔

فیصل شیخ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی نئی ازدواجی زندگی کے آغاز پر جوڑے کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ انہوں نے دعا کی کہ ان کی زندگی محبت اور برکتوں سے بھرپور رہے۔

نکاح کے موقع پر فیصو سفید رنگ کی شیروانی میں نظر آئے، جبکہ ان کی اہلیہ نکہت نے سفید غرارہ کے ساتھ سرخ دوپٹہ اور خوبصورت سونے کے زیورات زیب تن کیے۔ جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں مسجد نبویؐ کا دلکش پس منظر بھی نمایاں ہے۔

اطلاعات کے مطابق، مدینہ منورہ میں نکاح کی تقریب کے بعد فیصل شیخ 19 اکتوبر کو ممبئی میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کرنے والے ہیں، جس میں فلمی اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔