یوروپ
ٹرینڈنگ

قیدیوں سے بھرا روس کا ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، 74 یوکرینی فوجی ہلاک (بھیانک ویڈیو وائرل)

یوکرینی قیدیوں کو بلگورود کے علاقے میں منتقل کیا جا رہا تھا، حالانکہ اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ یوکرین کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ طیارہ روس کےایس - 300 فضائی دفاعی نظام کے لیے میزائل لے جا رہا تھا۔

کیف/ماسکو: روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آئی ایل – 76 چہارشنبہ کو یوکرین کی سرحد سے متصل جنوبی بلگورود علاقہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ریا نووستی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
ہندوستان قیام امن کیلئے اپنا رول ادا کرنے تیار: نریندر مودی
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی

رپورٹ کے مطابق طیارے میں عملے کے چھ ارکان سمیت دیگر نو افراد سوار تھے۔ جہازمیں سوار افراد سے متعلق کسی بھی تفصیلات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ دریں اثنا، روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس حادثے میں کم از کم 74 یوکرینی جنگی قیدی ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی قیدیوں کو بلگورود کے علاقے میں منتقل کیا جا رہا تھا، حالانکہ اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ یوکرین کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ طیارہ روس کےایس – 300 فضائی دفاعی نظام کے لیے میزائل لے جا رہا تھا۔ اس میں جنگی قیدیوں کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

اس سے قبل یوکرین کے بعض میڈیا نے خبر دی تھی کہ یوکرینی فورسز نے ایک روسی فوجی طیارے کو مار گرایا تھا تاہم بعد میں ان اطلاعات کو ہٹا دیا گیا تھا۔ بلگورود کے علاقائی گورنر ویاچیسلاؤ گلادکوف نے کہا کہ وہ اس واقعے سے باخبر ہیں، لیکن انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے قریب بلگورود کے شمال مشرق میں یابلونووو کے قریب دھماکے کے بعد ایک طیارہ گرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔