ماسکو: روسی فضائی دفاعی نظام نے پیر کی رات کرسک، بیلگوروڈ، برانسک علاقوں اور کریمیا میں 12 یوکرینی ڈرون کو مار گرایا۔
یہ اطلاع روس کی وزارت دفاع نے دی ہے۔
وزارت نے کہا کہ ’’گزشتہ رات ڈیوٹی پر موجود فضائی دفاعی نظام نے 12 یوکرینی بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیوں (یو اے وی) کو روکا اور تباہ کر دیا، جن میں کرسک کے علاقے میں سات، بیلگوروڈ اور برانسک کے علاقوں میں دو ،دو اور جمہوریہ کریمیا کے علاقے میں ایک یو اے وی تھے۔‘‘