شمالی بھارت
سہرسہ: وزیر موصوف رتنیش سدا سڑک حادثہ میں زخمی
آج صبح مسٹر سدا اپنے چار محافظوں کے ساتھ صبح کی سیر کر رہے تھے۔
سہرسہ: بہار کے سہرسہ ضلع کے مہیشی تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں وزیر موصوف رتنیش سدا زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ وزیر موصوف سدا منگل کی رات سہرسہ سے اپنے آبائی گاؤں بلیا سمر گاؤں آئے تھے۔
آج صبح مسٹر سدا اپنے چار محافظوں کے ساتھ صبح کی سیر کر رہے تھے۔
اس دوران ایک بے قابو آٹو رکشا نے وزیر اور ان کے ایک محافظ کو ٹکر مار دی جس سے وہ دونوں زخمی ہو گئے۔