تلنگانہآندھراپردیش

تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں سنکرانتی تہوار کی دھوم

دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں سنکرانتی کے تہوار کی دھوم مچی ہے۔ یہ فصلوں کی کٹائی کا سب سے بڑا تہوار ہے جو تین سے چار دنوں تک انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں سنکرانتی کے تہوار کی دھوم مچی ہے۔ یہ فصلوں کی کٹائی کا سب سے بڑا تہوار ہے جو تین سے چار دنوں تک انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
آندھرائی افراد کی حیدرآباد واپسی، ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک جام کی صورتحال
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار


شہروں میں مقیم لاکھوں افراداپنے آبائی گاؤں پہنچ چکے ہیں جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹینڈس پر تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔


مرکزی تہوار کے موقع پرگھروں کے سامنے رنگ برنگی رنگولی ڈالی گئی ہے۔


تلنگانہ، خاص طور پر حیدرآباد میں آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا ہے۔ ‘کائٹ فیسٹیول’ کے تحت ہر عمر کے لوگ چھتوں پر جشن منا رہے ہیں۔


آندھرا پردیش کے ساحلی اضلاع میں پابندی کے باوجود روایتی طور پر مرغوں کی لڑائی کے مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں، جہاں کروڑوں روپے کی شرطیں لگائی جاتی ہیں۔


ہر گھر میں چاول اور گڑ سے بنی خاص مٹھائی اریسلو اورچکرہ پونگل تیار کی گئی ہے۔


مواضعات کے منادرمیں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا ہے اور دیہی علاقوں میں بیل گاڑیوں کی ریس اور دیگر روایتی کھیلوں کے مقابلے بھی ہو رہے ہیں۔