مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کا فلسطین کی مستقل رکنیت کے حق میں قرار داد کا خیر مقدم

سعودی عرب نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطین کی مستقل رکنیت کے حق میں قرار داد کا خیر مقدم کیا ہے۔

ریاض: سعودی عرب نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطین کی مستقل رکنیت کے حق میں قرار داد کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
بغیر کسی عذر کے لوگوں کے سامنے کھلے عام روزہ توڑنا گناہ کبیرہ: مفتی اعظم مصر
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
وزیر خارجہ ملایشیا، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت کی وکالت کریں گے
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس قرارداد سے ثابت ہوتا ہے کہ عالمی رائے عامہ دو ریاستی حل کے تحت فلسطینی ریاست کی تشکیل اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی تائید کرتی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی، قرارداد کے حق میں 143ممالک نے ووٹ دیا، امریکا، اسرائیل، ارجنٹائن اور ہنگری سمیت نو ممالک نے مخالفت کی جبکہ 25 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ ووٹنگ کے بعد فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت تو نہیں ملی تاہم فلسطین کو اقوام متحدہ کا مستقل رکن بننے کا اہل تسلیم کر لیا گیا ہے، اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ‘‘ریاض منصور نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’کہ ہم امن چاہتے ہیں اور ہم آزادی چاہتے ہیں۔