مشرق وسطیٰ

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کا دو ٹوک مؤقف

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ زیرِ بحث ملکوں میں سعودی عرب، قطر، پاکستان، ترکیہ، مصر اور اردن شامل ہیں، جب کہ یو اے ای اور بحرین پہلے ہی ابراہیمی معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔

ریاض :  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مطالبے پر سعودی عرب نے اپنا دو ٹوک مؤقف دہرایا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے سی این این نے سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کا مؤقف ہمیشہ کی طرح اب بھی بالکل واضح ہے، وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات صرف اسی صورت قائم کرے گا جب آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بن سکتا۔

متعلقہ خبریں
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت تمام مسلم ملکوں سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تمام مسلم ملکوں کے لیے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنا لازمی ہے، سعودی عرب اور قطر کو دستخط میں پہل کرنی چاہیے، ایک یا دو ملکوں کے دستخط نہ کرنے کی وجہ قبول کروں گا۔

ٹرمپ کا پاکستان سمیت تمام مسلم ملکوں سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ زیرِ بحث ملکوں میں سعودی عرب، قطر، پاکستان، ترکیہ، مصر اور اردن شامل ہیں، جب کہ یو اے ای اور بحرین پہلے ہی ابراہیمی معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا اکثریت کو ایران کے ساتھ اس تصفیے کو مزید تاریخی بنانے کے لیے تیار ہونا چاہیے، یہ معاہدہ 5 ہزار سال میں پہلی بار مشرق وسطیٰ میں حقیقی امن لائے گا، یہ دنیا بھر میں معتبر دستاویز ہوگی۔ ٹرمپ نے کہا اس معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ملکوں کو اس ڈیل کا حصہ نہیں ہونا چاہیے، ایران جنگ بندی معاہدہ کرے تو اسے ابراہیمی معاہدے کا حصہ بنانا میرے لیے اعزاز ہوگا، اپنے نمائندوں کو مسلم ملکوں کے ساتھ دستخط کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔