سعودی ولی عہد و کینیڈین وزیرِ اعظم کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر گفتگو
سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا
ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے سمیت عالمی سطح پر درپیش اہم مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال، علاقائی سلامتی، عالمی امن و استحکام، غزہ سمیت دیگر بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تنازعات کے پرامن حل، سفارتی کوششوں اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے مختلف شعبوں میں جاری تعاون اور مستقبل کے مشترکہ منصوبوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا