سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی مسجد نبویؐ میں حاضری
سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں مسجد نبویؐ میں حاضری دی، نماز ادا کی اور سلام پیش کیا ہے۔
مدینہ منورہ: سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں مسجد نبویؐ میں حاضری دی، نماز ادا کی اور سلام پیش کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد نبویؐ پہنچنے پر ان کا استقبال حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کیا۔مسجد نبویؐ انتظامیہ کے ارکان، ائمہ اور خطبا کے علاوہ شہر کے معززین استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔
مسجد نبوی ؐمیں حاضری کے بعد ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان مسجد قبا پہنچ گئے جہاں دو رکعت نفل ادا کی ہے۔مسجد قبا کے امام و خطیب شیخ سلیمان بن سلیم اللہ الرحیلی، موذنوں کے شیخ احمد حسن بخاری اور وزارت اسلامی امور کے سربراہ ڈاکٹر وجب العتیبی نے استقبال کیا ہے۔
قبل ازیں مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان، شاہی خاندان کے افراد، وزرا اور عسکری شعبوں کے سربراہوں میں استقبال کیا ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم آمد پر جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس اور ان کے نامور ائمہ، مبلغین اور معاونین نے استقبال کیا۔
محمد بن سلمان کی مسجد قبا آمد پر ان کا استقبال وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کی مدینہ منورہ میں شاخ کے ڈائرکٹر جنرل وجب بن علی العتیبی اور مسجد قبا کے امام ڈاکٹر سلیمان بن سلیم اللہ الرحیلی اور مسجد قبا کے چیف موذن شیخ احمد حسن بخاری نے کیا۔
مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز اور المدینہ المنورہ ریجن کے نائب گورنر عزت مآب شہزادہ سعود بن خالد الفیصل بھی ان کے ساتھ تھے۔
اسی طرح وزیر مملکت اور وزرا کونسل کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل، شہزادہ سعود بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، سینئر سکالرز کے کے رکن اور شاہی عدلیہ کے مشیر شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الششری اور ان کے بلند مرتبہ وزرا بھی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اس دورہ کے دوران ان کے ساتھ رہے۔