حیدرآباد
سکندرآباد۔سرپورکاغذنگر ٹرین میں اچانک دھوئیں سے مسافرین میں سنسنی
ریلوے انجن بریک لائنرکے مناسب طورپر نہ ہونے کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔اس اسٹیشن پر دستیاب ریلوے عملہ نے اس کی مرمت کی جس کے تقریبا 20 منٹ کے بعد یہ ٹرین اپنی منزل پر روانہ ہوگئی۔

حیدرآباد: سکندرآباد۔سرپورکاغذنگر ٹرین میں اچانک دھوئیں سے مسافرین میں سنسنی پھیل گئی۔یہ ٹرین سکندرآباد سے اتوار کی صبح سرپورکاغذنگر کے لئے روانہ ہوئی تاہم اس کے انجن سے دھواں نکلنے لگا۔
جس کے ساتھ ہی چوکس لوکوپائلٹ نے یادادری بھونگیر ضلع کے بی بی نگر ریلوے اسٹیشن پر اس ٹرین کو روک دیا۔ریلوے انجن بریک لائنرکے مناسب طورپر نہ ہونے کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔اس اسٹیشن پر دستیاب ریلوے عملہ نے اس کی مرمت کی جس کے تقریبا 20 منٹ کے بعد یہ ٹرین اپنی منزل پر روانہ ہوگئی۔