حیدرآباد

چیف منسٹر کیمپ آفس کے سامنے پارٹی کارکن کا اقدام خودسوزی

حیدرآباد میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی رہائش گاہ کے سامنے آج ایک شخص نے خودسوزی کی کوشش کی۔ اس نے خود پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی رہائش گاہ کے سامنے آج ایک شخص نے خودسوزی کی کوشش کی۔ اس نے خود پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی
گروپI مینس امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے: ریونت ریڈی

اس شخص نے یہ انتہائی اقدام اس وقت اٹھایا جب چیف منسٹر ریونت ریڈی ملاقات کا وقت نہیں دے رہے تھے۔ پولیس نے فوری حرکت میں آ کر اس شخص کو انتہائی اقدام سے روک دیا اور اپنی تحویل میں لے لیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس شخص کو شکایات تھی کہ کانگریس پارٹی میں تمام نوواردوں کوغیر ضروری اہمیت دی جارہی ہے۔ اس جیسے سنجیدہ کارکنوں کو پارٹی میں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

بھوپال پلی کے کانگریس لیڈر کرشنا ساگر نے دعویٰ کیا کہ اسی وجہ سے انہوں نے خودسوزی کی کوشش کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔