حیدرآباد
بی آر ایس کے کئی قائدین کانگریس میں شامل
یہ قائدین پہلے ہی چیف منسٹر سے ملاقات کرچکے تھے۔ اس کے بعد سے ہی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ بی آر ایس پارٹی سے علیحدگی اختیار کریں گے اور کانگریس پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔

حیدرآباد: بی آر ایس پارٹی کے کئی قائدین بشمول سابق وزیر پٹنم مہیندر ی، ان کی اہلیہ و چیرپرسن ضلع پریشد رنگاریڈی سنیتا مہیندر ریڈی، جی ایچ ایم سی کی ڈپٹی مئیر سری لتا شوبھن ریڈی، سابق مئیر بی رام موہن، سابق ایم ایل اے ٹی کرشنا ریڈی اور دیگر نے آج چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
یہ قائدین پہلے ہی چیف منسٹر سے ملاقات کرچکے تھے۔ اس کے بعد سے ہی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ بی آر ایس پارٹی سے علیحدگی اختیار کریں گے اور کانگریس پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ چنددنوں میں بی آر ایس کے کئی قائدین بشمول سابق ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین کانگریس پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔