شب برأت، حیدرآباد کے فلائی اوورس بند
مسلمان شب برات کو رات بھر جاگ کر اپنی مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے عزیزوں کی قبور کی زیارت بھی کرتے ہیں۔ پولیس گزشتہ چند سالوں سے شب معراج اور شب برات کے موقع پر فلائی اورس اور حسین ساگر جھیل کے اطراف سڑک کو بند کررہی ہے۔

حیدرآباد: شب برات کے پیش نظر منگل کو رات10بجے کے بعد تین فلائی اوورس کے سوا شہر کے تمام فلائی اوورس بند رہیں گے ۔ منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب حسین ساگر جھیل کے کنارے واقع نیکلس روڈ بھی بند کردی جائے گی۔
ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (ٹریفک) کے احکام کے مطابق گرین لینڈ فلائی اوور، پی وی این آر ایکسپریس وے اور لنگر حوض فلائی اوور کے سوا تمام فلائی اوورس بند رہیں گے۔ ہنگامی سفر کی صورت میں شہریوں کو ٹریفک پولیس نے ہیلپ لائن نمبر دیا تھا۔
واضح رہے کہ مسلمان شب برات کو رات بھر جاگ کر اپنی مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے عزیزوں کی قبور کی زیارت بھی کرتے ہیں۔ پولیس گزشتہ چند سالوں سے شب معراج اور شب برات کے موقع پر فلائی اورس اور حسین ساگر جھیل کے اطراف سڑک کو بند کررہی ہے۔
بعض منچلوں کو تیز رفتار گاڑیاں دوڑانے اور کرتب بازی کرنے سے باز رکھنے کے لیے یہ احتیاط قدم اٹھایا جاتا ہے۔ ہر سال فرقہ کے بزرگ اور مذہبی رہنما نوجوانوں سے مقدس راتوں میں ایسی حرکتوں میں ملوث نہ ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔
دریں اثناء شب برات کے لیے حیدرآباد کے قبرستانوں میں وسیع تر انتظامات کیے گئے تھے۔ وقف بورڈ اور قبرستانوں کی انتظامی کمیٹیوں نے زائرین کی سہولت کے لیے صاف صفائی اور روشنیوں کا انتظام کیا تھا۔