انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ خبریں
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں: سمیر وانکھیڈے
شاہ رخ خان کی فلم جوان ستمبر میں ریلیز ہوگی
ڈنکی کی شوٹنگ کیلئے شاہ رخ خان کشمیر پہنچے

راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی کا ٹیزر حال ہی میں ریلیز کیا گیاتھا۔ شاہ رخ نے ڈنکی کے تازہ ترین پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو دیوالی کے مقدس تہوار پر مبارکباد دی ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹویٹ میں شاہ رخ نے ”ڈنکی“ کا تازہ ترین پوسٹر شیئر کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ دیوالی کیسی ہو گی اور ایسے خاندان کے بغیر نیا سال کیسا گزرے گا۔ اصل مزہ تو ساتھ چلنے میں ہے، اکٹھے رہنے میں اور اکٹھے جشن منانے میں، ڈنکی کی پوری دنیا ہے یہ الو کے پٹھے۔

فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل، دیا مرزا، دھرمیندر، بومن ایرانی، ستیش شاہ اہم کرداروں میں ہیں، یہ فلم 22 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔