کے سی آر کو آئین کی کاپی گفٹ کرنے شرمیلا کا پیشکش
ٹینک بنڈ پر ڈاکٹر امبیڈکر کو ان کی جینتی کے موقع پر بھر پور خراج پیش کرنے کے بعد شرمیلا نے بابا صاحب امبیڈکر کے تدوین کردہ دستور کی توہین کرنے پر کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے دلتوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر کے چندر شیکھر راو کو ہدف ملامت بنایا۔
حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے جمعہ کے روز چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو آئین کی ایک کاپی تحفہ میں دینے کا پیشکش کیا تاکہ وہ اسے پڑھیں اور ریاست میں اس آئین کے مطابق حکومت کریں۔
شہر کے ٹینک بنڈ پر ڈاکٹر امبیڈکر کو ان کی جینتی کے موقع پر بھر پور خراج پیش کرنے کے بعد شرمیلا نے بابا صاحب امبیڈکر کے تدوین کردہ دستور کی توہین کرنے پر کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے دلتوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر کے چندر شیکھر راو کو ہدف ملامت بنایا۔
وہ، آئین کی کاپی کا تحفہ دینے کیلئے چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ پر گتی بھون کی جانب جارہی تھیں مگر پولیس نے انہیں جانے سے روکدیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر کے سیآر کو دستور کی کاپی گفٹ میں دی جاتی تو وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کو بہت خوشی ہوتی انہیں امید ہے کہ کے سی آر کی آنکھیں کھل جائیں گی اور وہ نہ صرف آئین کا احترام کریں گے بلکہ اسے نافذ بھی کریں گے۔
شرمیلا نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر نے اپنے قول وفعل کے ذریعہ ڈاکٹرامبیڈکر اور آئین کی توہین کی ہے۔تلنگانہ میں کے سی آر کے دستور کا غلبہ ہے۔ جہاں اظہار خیال اور احتجاج کی آزادی نہیں ہے۔ کے سی آر کا آئین سے کرپشن، اقربا پروری اور جھوٹے وعدوں کو بڑھاوا ملتا ہے۔