شمالی بھارت

شادی کی بارات میں گولی چل گئی، ایک شخص ہلاک

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے نائب تحصیل سرالی کے بلاک کانگریسی صدرناگو پٹیل کے بیٹے کی ایک شادی کی تقریب تھی۔ کل دیر شام بارات نکل رہی تھی، تبھی بارات میں شامل کسی شخص کے پاس لوڈ بندوق سے گولی چل گئی۔

ہردا: مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع کے سرالی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں میں شامل شخص کی بندوق سے اچانک گولی چلنے سے ایک باراتی کی موت ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
عوامی نمائندوں کے تعاون کے بغیر ریاست کی ترقی ناممکن: کے ٹی راما راؤ
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے نائب تحصیل سرالی کے بلاک کانگریسی صدرناگو پٹیل کے بیٹے کی ایک شادی کی تقریب تھی۔ کل دیر شام بارات نکل رہی تھی، تبھی بارات میں شامل کسی شخص کے پاس لوڈ بندوق سے گولی چل گئی۔

 گولی پہٹ کلاکے رہنے والے رام نواس کلم (52)کو لگی۔ اسے فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لایاگیا، جہاں اس کی سنگین حالت کی وجہ سے ہردا ضلع اسپتال کے لئے ریفر کر دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

سول سرجن ڈاکٹر منیش شرما نے بتایا کہ زیادہ خون بہنے کی وجہ سےموت ہوئی ہے۔ لاش کو آج پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کو سونپ دیا جائے گا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔