مشرق وسطیٰ

سعودی عرب: پورا خاندان سڑک حادثہ کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پورا خاندان حادثے کا شکار ہونے سے اس وقت بال بال بچ گیا جب ایک لاپرواہ ڈرائیور انتہائی تیزی سے کار چلاتا دکھائی دیا، یہ فورڈ کار تھی۔

ریاض: سعودی عرب میں ایک لاپرواہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پورا خاندان حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوسکتا تھا تاہم جسے خدا رکھے اسے کون چکھے کے مصداق تمام افراد بال بال بچ گئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پورا خاندان حادثے کا شکار ہونے سے اس وقت بال بال بچ گیا جب ایک لاپرواہ ڈرائیور انتہائی تیزی سے کار چلاتا دکھائی دیا، یہ فورڈ کار تھی۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کراس کرتے ہوئے باپ اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کرتا نظر آیا اور انہیں سڑک پار کروانے کے بعد زمین پر گر گیا، خوش قسمتی سے سعودی شہری گاڑی کے پہیوں تلے آنے سے محفوظ رہا۔

کار کا مالک رات کے وقت بھی گاڑی کی لائٹس بجھا کر ڈرائیونگ کر رہا تھا اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہا تھا۔

یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور لوگوں نے گاڑی کے ڈرائیور کو برا بھلا کہنا شروع کردیا۔

یاد رہے جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے گاڑیوں کے ڈرائیورز کو رات کے وقت گاڑی چلاتے ہوئے گاڑیوں کی لائٹس آن نہ کرنے کی وارننگ جاری کی ہے، اس ضابطے کی خلاف ورزی کی سزا 3 ہزار سے لے کر 6 ہزار ریال تک ہوسکتی ہے۔

a3w
a3w