تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید لو چلنے کے آثار

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریاست کے کومارام بھیم آصف آباد، منچیرئل،بھدرادڑی ، کھمم، عادل آباد، نرمل، کریم نگر، نل گونڈااور سوریہ پیٹ ضلعوں سمیت دیگر ضلعوں کے مختلف علاقوں میں لو کی حالت کی بنے رہنے کا اندازہ ہے۔

حیدر آباد: تلنگانہ کے کئی ضلعوں کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو شدیدلو چلنے کے حالات بنے رہنے کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریاست کے کومارام بھیم آصف آباد، منچیرئل،بھدرادڑی ، کھمم، عادل آباد، نرمل، کریم نگر، نل گونڈااور سوریہ پیٹ ضلعوں سمیت دیگر ضلعوں کے مختلف علاقوں میں لو کی حالت کی بنے رہنے کا اندازہ ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

 جبکہ عادل آباد، کومارام ، بھیم ، آصف آباد، منچیرئل، کریم نگر، پیڈا پلی، جے شنکر بھوپاپلی ، مولوگو، بھدڑادڑی کوٹھاگوڈیم ، کھمم اور نل گونڈا سمیت ضلعوں کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کو لو چلنے آثار ہیں۔

ریاست کے عادل آباد ، بھدڑاڈری کوٹھاگوڈیم ، ہنام کونڈا، کھمم ، میڈک، نل گونڈا، نظام آباد اور پیڈا پلی ضلعوں میں مختلف علاقوں میں جمعرات کو بھی لو جاری رہا۔ بھدراچلم میں جمعرات کوسب سے 42.8ڈگری سیلسیس کے ساتھ کچھ مقامات پر زیادی درجہ حرارت41ڈگری سیلسیس سے زیادہ درج کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ17سے 20جون تک ریاست کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی وسطی بارش یا گرج کے ساتھ بوندیں پڑنے کے آثار ہیں ۔