دہلی

انصاف کے سپاہی‘ کپل سبل کی نئی ویب سائٹ

نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کپل سبل نے کہا کہ 11 مارچ کو جنترمنتر پر ویب سائٹ لانچ کرتے ہوئے وہ ملک کے لئے ایک ویژن ڈاکومنٹ بھی جاری کریں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ سیاسی اقدام نہیں ہے۔

نئی دہلی: آزاد رکن پارلیمنٹ کپل سبل نے ہفتہ کے دن اعلان کیا کہ وہ ایک ویب سائٹ ”انصاف کے سپاہی“ شروع کریں گے تاکہ شہریوں کو ناانصافی سے لڑنے میں مدد ملے۔ انہوں نے اپوزیشن چیف منسٹرس اور پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ اس پہل میں ان کی مدد کریں۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
میاں مسلمانوں سے متعلق چیف منسٹر آسام کے ریمارک پر کپل سبل کی تنقید
الیکشن کمیشن بے بس کٹھ پتلی، مودی کو نوٹس نہ بھیجنے پر کپل سبل کی تنقید
عبوری اسپیکر کا بائیکاٹ کرنے پر کپل سبل کی بی جے پی پر تنقید
نیشنل ہیرالڈ کے اثاثوں کی قرقی سیاست میں نیا اوچھا پن: کپل سبل

نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کپل سبل نے کہا کہ 11 مارچ کو جنترمنتر پر ویب سائٹ لانچ کرتے ہوئے وہ ملک کے لئے ایک ویژن ڈاکومنٹ بھی جاری کریں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ سیاسی اقدام نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں جو بھی تبدیلی آئی اس میں وکلاء آگے آگے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ وکلاء خاموش کیوں ہیں؟۔ آزاد ارکان اسمبلی اور وکلاء کو آواز اٹھانی چاہئے۔ کپل سبل نے کہا کہ میں ایک تحریک شروع کرنا چاہتا ہوں کیونکہ کاروبار ہو‘ صحافت ہو‘ عوام ہوں یا اپوزیشن ہر طرف ناانصافی ہے۔