شمالی بھارت

دھنی پور مسجد کی تعمیر کو ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی منظوری

سکریٹری آئی آئی سی ایف اطہر حسن نے کہا کہ ٹرسٹ‘ عنقریب میٹنگ طلب کرے گا اور مسجد کی تعمیر شروع کرنے کے منصوبہ کو قطعیت دے دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 26 جنوری 2021 کو مسجد کا سنگ ِ بنیاد رکھا تھا۔

ایودھیا (یوپی): ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے (شہید بابری مسجد کے عوض بننے والی) دھنی پور مسجد کی تعمیر کے لئے فائنل کلیرنس دے دیا ہے۔ حکومت اترپردیش کی طرف سے دی گئی 5  ایڑ اراضی پر ایک مسجد‘ دواخانہ‘ ریسرچ سنٹر‘ لنگر خانہ اور لائبریری بننے والی ہے۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
حیدرآباد: ایودھیا کے باشندے نے جنسی تعلق سے انکار پر ساتھی کا قتل کردیا
ایودھیا میں رام مندر کو25 کروڑ روپئے کے عطیات موصول

 کلیرنس نہ ملنے کی وجہ سے زائداز 2 سال سے تعمیر میں تاخیر ہورہی تھی۔ ایودھیا کے ڈیویژنل کمشنر گورؤ دیال نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے جمعہ کے دن بورڈ میٹنگ میں ایودھیا مسجد پراجکٹ کو منظوری دے دی۔

منظورہ نقشے محکمہ جاتی قواعد و ضوابط کی تکمیل کے بعد جو 2 دن میں ہوجائے گی‘ انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن (آئی آئی سی ایف) کو سونپ دیئے جائیں گے۔

 سکریٹری آئی آئی سی ایف اطہر حسن نے کہا کہ ٹرسٹ‘ عنقریب میٹنگ طلب کرے گا اور مسجد کی تعمیر شروع کرنے کے منصوبہ کو قطعیت دے دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 26 جنوری 2021 کو مسجد کا سنگ ِ بنیاد رکھا تھا۔

ہم نے وہ دن اس لئے چنا تھا کہ کئی دہے قبل اُس دن ملک کا دستور نافذ ہوا تھا۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ دھنی پور مسجد‘ بابری مسجد سے بڑی ہوگی۔ وہ ایودھیا کی بابری مسجد جیسی نہیں ہوگی۔