ٹرافک پولیس کی جانب سے خاص مہم
حیدرآبادٹرافک پولیس کی جانب سے غلط سمت ڈرائیونگ، موٹرسیکل پر تین سواری اورآرٹی سی بسوں، ہیوی وہیکلس کے خلاف آج28 جنوری کوخاص مہم چلائی گئی۔

حیدرآباد: حیدرآبادٹرافک پولیس کی جانب سے غلط سمت ڈرائیونگ، موٹرسیکل پر تین سواری اورآرٹی سی بسوں، ہیوی وہیکلس کے خلاف آج28 جنوری کوخاص مہم چلائی گئی۔
ٹرافک پولیس کی جانب سے موٹرسیکل پر تین سواری کے24,648،غلط سمت بائکس ڈرائیونگ1,30,311 مقدمات درج کرلئے گئے۔ ٹرافک پولیس کی جانب سے برق رفتار گاڑیاں،سگنل جمپ، حالت نشہ میں گاڑیاں چلانا، سل فونس ڈرائیونگ، اسٹاپ لائن/زیبرا لائن عبورکرنا، بائیں طرف مصروف سڑک پرخلل پیداکرنااور دیگر واقعات میں پولیس نے مہم چلائی۔
ٹرافک پولیس نے آرٹی بسوں اورہیوی وہیکلس کے خلاف خاص مہم چلاتے ہوئے3,892 آرٹی سی بسوں اور5805 ہیوی وہیکلس کے خلاف کاروائی کی۔
ٹرافک پولیس نے مختلف ٹرافک قواعد کی لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی۔ ٹرافک پولیس کی جانب سے مسلسل ”روپ آپریشن“ کیا جائے گا۔ اڈیشنل کمشنر جی سدھیر بابونے یہ اطلاع دی۔