اسمبلی کا پیر کو خصوصی سیشن، سابق وزیر اعظم سنگھ کو خراج پیش کیا جائے گا
ملک کی معیشت میں اصلاحات کے معمار92 سالہ ڈاکٹر منموہن سنگھ 26 دسمبر کو دہلی کے ایمس میں چل بسے جبکہ ان کی آخری رسومات آج سرکاری اعزاز کے ساتھ انجام دی گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ لیجسلیٹیو اسمبلی کا اجلاس 30 دسمبر کو منعقد ہوگا جس میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خراج پیش کیا جائے گا۔ اسپیکر اسمبلی گڈم پرساد کمار نے کہا کہ 30 دسمبر کو10بجے دن اسمبلی سیشن طلب کیا گیاہے۔
سرکاری ذرائع نے ہفتہ کے روز یہ بات بتائی۔2014 میں علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل میں سابق وزیر اعظم کے رول پر سیشن میں منموہن سنگھ کو خراج پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی زیر قیادت یو پی اے کی دوسری میقات میں علیحدہ تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا۔
اسمبلی کا یہ سیشن ایک یومی رہے گا۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ اسمبلی کا سرمائی سیشن21 دسمبر کو ختم ہوا تھا۔ ملک کی معیشت میں اصلاحات کے معمار92 سالہ ڈاکٹر منموہن سنگھ 26 دسمبر کو دہلی کے ایمس میں چل بسے جبکہ ان کی آخری رسومات آج سرکاری اعزاز کے ساتھ انجام دی گئی۔